کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک عابد کاکڑ ایڈووکیٹ اورجنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈووکیٹ نے ملک عبدالولی کاکڑ کو گورنر بلوچستان بننے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایک سیاسی ورکر کا گورنر بلوچستان تعینات ہونا ایک مثبت اقدام ہے ملک عبدالولی کاکڑ ایک سیاسی ورکر ہے اور بلوچستان کے حقوق کے لیے انکی جدوجہد رہی ہے۔ ان کے خاندان کی بھی بلوچستان کے لئے سیاسی خدمات ہیں اور ان کے والد کی سیاسی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ امید ہے وہ اپنے فرائض بخوبی سر انجام دیں گے۔