• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیر ہی قوم کو مسائل پیدا کرنے والے گیدڑوں سے نجات دلائے گا، مریم نواز

لاہور (نیوز ایجنسیاں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہےکہ عمران داری کا ٹرک ڈرائیوروں سمیت پکڑا جاچکا اور الزام لگانے والے آج منہ چھپاتے پھرتے ہیں، عمران خان کی بڑھکیں اورمنتیں ساتھ ساتھ چل رہی ہیں،ن لیگ پہلے کی طرح اس بار بھی ملک وقوم کو درپیش مسائل سے نجات دلائے گی۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے دورہ گوجرانوالہ کے دوسرے روز تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو ملک مشکل معاشی حالات میں ڈوباہوا پہلی بار نہیں ملا،جب ملک مسائل میں ڈوب جاتا ہے، نواز شریف اور شہباز شریف کو آنا پڑتا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ سازشیوں کی سازش ہے کہ معیشت نہ سنبھلے ،مگر ہمیشہ کی طرح شیر ہی قوم کو مسائل اور انہیں پیدا کرنیوالے سے نجات دلائے گا۔مریم نوازنے کہا کہ جب لیڈر ضمانت پارک میں بیٹھا ہوگا تو کارکن کو کیا پڑی ہے کہ وہ جیلیں بھریں ،جس اسمبلی سے بڑی اکڑ سے نکلے اب واپسی کی منتیں کر ر ہے ہیں ،حکومت سے نکالا گیا تو کہتا ہے سائفر آگیا، غلامی نامنظور ،جھوٹے سائفر کی بنیاد پر حکومت اور اسمبلیاں توڑیں ،کل ضمانت پارک میں بیٹھ کر امریکیوں سے میٹنگ کر رہا تھا ،آج انہیں امریکیوں کے ہاتھوں ایکسپورٹ ہونے کو تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج مشکل ضرور ہے لیکن اللہ تعالی کی مدد سے لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں کی طرح معاشی اندھیرے بھی ختم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن ہویا فسطائیت کا مقابلہ گوجرانوالہ سب سے آگے ہے ۔

اہم خبریں سے مزید