ٍراولپنڈی(نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ میں میچ ریفری نے ملتان سلطانز کے ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سرزنش کی ہے اور مستقبل میں محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ اتوار کو پی سی بی اعلامیے کے مطابق پولارڈ نے پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی لیول 1 کی شق کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کی، جس میں زبان یا اشاروں سے جو توہین آمیز ہو وہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے خلاف میچ کے دوران کیرون پولارڈ نے میچ کے 13 اوور میں عبداللہ شفیق کو آؤٹ کرکے گراؤنڈ سے باہر جانے کا نازیبا اشارہ کیا تھا۔