کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملیر جیل سے 83 افغان باشندوں کو رہا کر کے اسپیشل برانچ کے حوالے کردیا گیا،تمام افغانیوں کو ریذیڈنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا تھا، رہا ہونےوالےافغان باشندوں کو خصوصی گاڑیوں میں سخت سیکیورٹی میں چمن بارڈر لے جایا جائے گا جہاں افغان حکام کے حوالے کیا جائے گا، اس موقع پر رہا ہونے والے افغان باشندوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔