• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈر بہادری کیساتھ گرفتار ہوتے اور گیڈر بھاگ جاتے ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بزدل توشہ خانہ گھڑی چور،معاشی تباہی،مہنگائی کا مجرم گرفتاری سے فرار ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اپنی بیٹی کی طرح بچوں، کارکنوں اور خواتین کو ڈھال بنایا ہوا ہے، لیڈر جھوٹے مقدموں میں بھی بہادری کے ساتھ گرفتار ہوتے ہیں عمران جیسے گیدڑ مجرم بھاگ جاتے ہیں۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ جج کو گالی، عدالت کو گالی دو، بیل، عدالت پر حملہ کرو، بیل، پولیس کے سر توڑو گولی مارو حملہ کرو، بیل۔انہوںنے کہاکہ بیٹی چھپاؤ بیل ایک ثابت شدہ ’’گیدڑ‘‘ خود کو لیڈر کہتا ہے، فارن فنڈڈ گھڑی چور ٹرک میں سوار ہو کر لاہور ہائی کورٹ روانہ ؟ ۔انہوںنے کہاکہ بزدل توشہ خانہ گھڑی چور،معاشی تباہی،مہنگائی کا مجرم گرفتاری سے فرار ہے۔
اہم خبریں سے مزید