• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کوئٹہ سے رحیم یار خان منتقل

رحیم یارخان(سٹی رپورٹر)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہی کے پرنسپل سیکرٹری کو کوئٹہ سے رحیم یارخان منتقل کردیاگیا۔مبینہ طورپر درج مقدمہ میں آج ریمانڈ کے لئے عدالت میں پیش کیے جانے کاامکان‘ شیخ زید ہسپتال میں میڈیکل چیک اپ،مقدمہ میں مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کے خلاف سرکل آفس انٹی کرپشن رحیم یارخان میں مقدمہ نمبری1/23اندراج ہے‘ جنہیں آج جسمانی ریمانڈ کیلئے اینٹی کرپشن عدالت میں پیش کیاجائے گاجہاں فاضل عدالت سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔ تاہم اس سلسلہ میں سرکل آفس انٹی کرپشن نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمدخان بھٹی کے خلاف اندراج کیئے گئے مقدمہ کی تصدیق کرنے سے گریز کیا۔تاہم ذرائع نے بتایا کہ محمدخان بھٹی کو سخت نگرانی میں سٹی سرکل میں واقع تھانہ کی حوالات میں رکھاگیا ہے۔اس سلسلہ میں ذرائع نے مزید بتایا کہ سابق پرنسپل سیکرٹری محمدخان بھٹی کے رحیم یارخان منتقل کیئے جانے کے بعد شیخ زید ہسپتال میں تعینات سینئرڈاکٹروں کی ٹیم کے زیرنگرانی میڈیکل چیک اپ کیاگیا۔ اس اندراج مقدمہ میں مزید گرفتاریوں کاامکان بھی ظاہر کیاجارہاہے جس کی نگرانی بھی ڈائریکٹرانٹی کرپشن کریں گے‘ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرجنرل انٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفرچھٹہ رحیم یارخان پہنچے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید