• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف پلیز! تھوڑی سی بہادری عمران کو ادھار دیدیں، مریم نواز

لاہور (نیوز ایجنسیاں )مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے معاملے میں ٹوئٹر پر گیڈر کی تصویر شیئر کرادی اور کہا ہے کہ نواز شریف پلیز ! تھوڑی سی بہادری عمران خان کو ادھار دیدیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ شیر بے گناہ بھی ہو تو بیٹی کا ہاتھ تھام کر لندن سے پاکستان آکر گرفتاری دیتا ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ شیر بے گناہ بھی ہو تو بیٹی کا ہاتھ تھام کر لندن سے پاکستان آکر گرفتاری دیتا ہے اور گیڈر چور ہو تو گرفتاری سے ڈر کے دوسروں کی بیٹیوں کو ڈھال بنا کر چھپ جاتا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ قوم لیڈر اور گیڈر کا فرق جان گئی ہے ، باہر نکلو بزدل آدمی! مریم نواز نے والد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف تھوڑی سی بہادری عمران خان کو ادھار دیدیں۔
اہم خبریں سے مزید