اسلام آباد (نمائندہ جنگ)ایف آئی اے گوجرانوالہ بانو بازار سیالکوٹ میں چھاپہ مارکر غیر ملکی کرنسی اور حوالہ ہنڈی کے دھندے میں ملوث تین افراد کو گرفتارکرکے کروڑوں روپے کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی ہے، مون کرنسی ایکسچینج سے گرفتار ملزمان میں ساجد اکرام، کامران یعقوب اور عارف خالد شامل ہیں۔ملزمان کے قبضے سے 10000 یورو، 291000 جاپانی ین، 1750 سعودی ریال، 3650 یواے ای درہم، 3010 افریقن رند، 100 امریکی ڈالر اور 33 لاکھ روپے برآمد کر لے گئے۔ملزمان کے قبضے سے متعدد رسیدیں، موبائل فونز اور استفادہ حاصل کرنے والے افراد کا ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا۔ملزمان کیخلاف فارن ایکسچینج کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔