• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان ڈرائی فروٹ سے کروڑوں ڈالر کا زرمبادلہ کما سکتا ہے، احسن بختاوری

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ گلگت بلتستان کا خطہ بادام، اخروٹ، خوبانی اور چیری سمیت دیگر ڈرائی فروٹ کی برآمدات سے کروڑوں ڈالر کا زرمبادلہ کما سکتا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس خطے کی ڈرائی فروٹ کی برآمدات کو بہتر فروغ دینے میں نجی شعبے سے بھرپور تعاون کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر کے دورے کے موقع پر گلگت بلتستان کے وزیر برائے آئی ٹی اور ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر محمد علی قائد اور گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس کے گروپ لیڈر قربان علی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔محمد علی قائد نے کہا کہ سی پیک کی وجہ سے گلگت بلتستان کی اہمیت میں بہت اضافہ ہو گیا اور اور اس تاریخی منصوبے سے خطے میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید