کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں بولنگ کے لیے سازگار پچ کنڈیشنز نہیں، افسوس ہوا پنڈی میں شائقین ہمیں اسٹیڈیم میں دیکھنے نہیں آئے۔
نسیم شاہ نے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراؤڈ سپورٹ کرے تو کھلاڑی انجوائے کرتے ہیں۔
کرکٹر نسیم شاہ نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر بطور ٹیم پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں اچھا نہیں کھیلی۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں سب سے زیادہ رنز پاکستان سپر لیگ میں بنے ہیں، سازگار کنڈیشنز نہ ہونے کے باوجود اچھی بولنگ کے بعد نمبر ون بنا جاسکتا ہے۔
نسیم شاہ نے کہا کہ شاہین آفریدی کی انجری کے بعد ایشیا کپ میں نئی گیند کرنےکا موقع ملا، نئی گیند کرنے پر محنت کرتا ہوں، اب تک کامیابی ملی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بولنگ میں بھی پارٹنرشپ ٹیم کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے، افسوس ہے کہ محمد حسنین انجری کا شکار ہیں۔