• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کی دہائی، سپر لیگ ٹکٹس کرکٹ دیوانوں کی پہنچ سے دور

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) ملک میں ہر طرف مہنگائی کی دہائی ہے۔مہنگائی کے اس دور میں جہاں اشیاء ضرورت عام لوگوں کی دسترس سے باہر ہیں، وہیں پاکستان سپر لیگ کے مہنگے ٹکٹ بھی عام لوگوں خاص طور پر طالبہ طالبات اور نوجوانوں کی پہنچ سے باہر دکھائی دے رہے ہیں۔ پیر کو پنڈی اسٹیڈ یم میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کو دیکھنے کے لئے بمشکل پانچ ہزار تماشائیوں نےاسٹیڈیم کا رخ کیا۔پی سی بی نے پنڈی میں پیر کے میچ کے نرخ دو ہزار، تین ہزار اور دس ہزار روپے مقرر کی تھی۔ نوجوانوں کا کہنا ہے کہ مہنگے ٹکٹ کے ساتھ کھانا اور کرائے کے اخراجات بھی کرنا ہوتے ہیں اس لئےگراؤنڈ میں آنا تکلیف دے کام ہے۔ کراچی کوئٹہ کے میچ میں آن لائن اعداد وشمار کے مطابق ساڑھے سات ہزار ٹکٹ فروخت نہیں ہوئے۔ شائقین کا کہنا ہے کہ پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی قیمتوں پر نظر ثانی کریں۔ خاص طور پر اسٹوڈنٹس کے لئے قیمت آدھی کی جائے۔

اسپورٹس سے مزید