لاہور (ایجنسیاں)پیمراکی جانب سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر عائد پابندی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔عمران خان کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن آج سماعت کریں گے۔