لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز اور اعظم نذیر تارڑ کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کر دیں،۔وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مریم نواز ایک بڑی جماعت کی رہنما ہیں،مریم نواز نے اعلیٰ عدلیہ کے ججوں پر الزام لگایا،عدالتی فیصلوں پر تنقید تو کی جاسکتی ہے مگر ججوں کی ذات کو نشانہ نہیں بنایا جا سکتا، اگر کسی جج کی ذات پر اعتراض ہے اس کا فورم موجود ہے ،سیاسی جماعتوں نے عوام کو لیڈ کرنا ہوتا ہے،مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نےنجی ٹی وی پروگرام میں اعلی عدلیہ کےججز کے خلاف بات کی۔