پشاور (لیڈی رپورٹر)پشاور چیمبر آف ٹریڈرز اور تنظیم تاجران خیبرپختونخواہ کے تعاون سے اسلامی جمہوریہ ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان متاثرین کے لئے امدادی سامان ضلعی انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں پشاور چیمبر اور تنظیم تاجران کی جانب سے منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی نگران وزیر اعلی کے مشیئر خاص ملک مہر الہی، نگران وزیر خوراک فضل الہی، ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد نے شرکت کی۔ پشاور چیمبر صدر ملک سلمان الہی، تنظیم تاجران سینیر نائب صدر حاجی وحید، جنرل سیکرٹری شکیل خان، ترجمان شھزاد احمد صدیقی اور مختلف بازاروں کے صدور نے ترکیہ و شام کے زلزلہ زدگان متاثرین کے 300 خاندانوں کے لئے امدادی سامان جس میں گرم جیکٹس، گرم بسترے، پشاوری چپل اور خوردنی اشیاء گھی، دالیں وغیرہ شامل تھی اپنے دوست ملک ترکیہ کے زلزلہ زدگان متاثرین کے لئے امداد بدست مہمانان خصوصی ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کو حوالے کیں۔ تقریب میں شرکاء نے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاجر برادری نے ہمیشہ مشکل حالات میں اپنی جانب سے ہمیشہ تعاون کیا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ ہم ملک کہ تمام تاجروں سے اپیل ہیں کہ وہ اس مشکل گھڑی میں اپنے دوست ممالک کی امداد کے لئے دل کھول کر عطیات دیں۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ متاثرین کی مدد کی جا سکے۔ اور ہمارے ملک کا نام روشن ہو سکے۔