• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آفات اور دہشتگردی کے واقعات، آگاہی کیلئے سندھ حکومت ریڈیو چینل لائیگی

کراچی ( نیوز ڈیسک) سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، قدرتی آفات، ایمرجنسی صورتحال ، ٹریفک ، حادثات اور دہشتگردی کے واقعات میں عوام کو فوری درست آگاہی اور رہنمائی کے لئے ایف ایم ریڈیو چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ایف ایم ریڈیو چینل کی نشریات کا آغاز صوبہ بھر میں کیا جائے گا، یہ فیصلہ صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ اطلاعات کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن ، ڈائریکٹر ایڈمن محمد یوسف کابورو ، ڈائریکٹر اشتہارات امتیاز جویو، ڈائریکٹر پریس انفارمیشن حسن اصغر نقوی و دیگر نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر کی سندھ حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کی تشہیر کے لیے محکمہ اطلاعات کی تمام ڈائریکٹوریٹ کو متحرک کرنے کی ہدایت، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے گزشتہ 15 سال میں تمام شعبوں میں بڑے بڑے منصوبے مکمل کئے ہیں لیکن ان کی موثر طریقے سے تشہیر نہیں ہوئی ، پورے پاکستان میں بہترین ا سپتال سندھ میں کام کر رہے ہیں ، این آئی سی وی ڈی ، ایس آئی یو ٹی ، سائبر نائف اور گمبٹ اسپتال شامل ہیں ،یہ اسپتال نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان اور پڑوسی ممالک کی خدمت کر رہے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید