لاہور( ایجنسیاں) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان پر اب بھی حملے کی مصدقہ اطلاعات ہیں‘عدالت میں پیشی کی آڑمیں عمران خان کے قتل کے سازش کی جارہی ہے ‘ عمران خان کو ویڈیو لنک پر پیشی کی اجازت کیوں نہیں دی جارہی ‘آج پاکستان کا پورا آئینی نظام خطرے میں ہے‘عمران خان کے خلاف ایک منظم مہم چلائی جارہی ہے‘سابق برطانوی سفیر کریگ مرے اگر کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کو ہٹانے میں غیر ملکی ایجنسی کا ہاتھ ہے تو یہ بہت بڑی خبر ہے، حکومت کو تو اس خبر پر سکیورٹی کونسل کا اجلاس بلا لینا چاہیے تھا۔منگل کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ عمران خان پر 76 مقدمات درج کردئیے گئے ہیں‘ان کا مقصد ہے عمران خان کو بار بار نکالا جائے اور عدالت میں لے جایا جائے۔