• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی سی پی او لاہور بحالی کیس، الیکشن کمیشن نے فریق بننے کی درخواست جمع کرا دی

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ )سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر بحالی کیس میں الیکشن کمیشن نے فریق بننے کی درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرا دی اور موقف اختیار کیاہے کہ غلام محمد ڈوگر کا ایک مخصوص سیاسی جماعت کی طرف جھکاؤہے ،الیکشن کمیشن نے صاف وشفاف انتخابات کے انعقاد اور تمام سیاسی جماعتوں و فریقین کو برابری کے مواقع فراہم کرنےکیلئےنگراں حکومت کو ہدایت کی ، انتظامی افسران کے رد و بدل کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب اور خیبر پختوانخوا کو خطوط ارسال کئے، الیکشن کمیشن کا نقطہ نظر ہے کہ متعصب افسران کی تبدیلی کے بغیر صاف شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ الیکشن صاف شفاف ہوں اور کرپٹ پریکٹس کو روکا جائے، یہ ضروری ہے کہ الیکشن عمل میں معاونت کرنیوالی مشینری غیر جانبدار ہو جس کی کسی سیاسی جماعت سے وابستگی نہ ہو، الیکشن کمیشن نے موقف اختیار کیا کہ متعلقہ افسر کا ایک مخصوص سیاسی جماعت کی طرف جھکاؤ ہے الیکشن کمیشن کے پاس یہ یقین کرنے کی وجہ موجود ہے کہ اگر پنجاب اسمبلی الیکشن انعقاد کے وقت متعلقہ افسر محکمہ کے انچارج ہوئے تو وہ اپنی آئینی زمہ داری نبھا نہیں سکیں گےیہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ متعلقہ افسر کو اپنی پسند کی جگہ پر مخصوص پوسٹنگ کیوں دی جا رہی ہے، قانون کے مطابق تبادلہ وپوسٹنگ وفاقی یا صوبائی حکومت کا اختیار ہے، ایک افسر اپنی پسند کی پوسٹنگ کے حق کا دعوی نہیں کر سکتا، الیکشن کمیشن کو کیس میں فریق بننے کی اجازت دی جائے اور انصاف کے مفاد میں سنا جائے ۔
اہم خبریں سے مزید