• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کے بیانات مردم شماری پر اثر انداز ہونیکی کوشش ہے، آفاق احمد

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمدنے پیپلز پارٹی کی طرف سے دھمکی آمیز بیانات کے ذریعے مردم شماری کے عمل پر اثر انداز ہونے اورماضی کی طرح اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنیکی کوششوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بلاول بھٹونے مردم شماری پر دھمکی آمیز بیانات دیکرنہ صرف اثر اندازمردم شماری کے عمل پراثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے بلکہ انکے بیانات نے ماضی کی مردم شماری کی شفافیت کی قلعی اتاردی ہے۔آفاق احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی مردم شماری پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہ کرے، اگرشہری سندھ کو پورا گنتی کرنے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں تو ردعمل شدیدہوگاجو کسی بھی صورت ملکی مفاد میں نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے آغازسے ہی پیپلز پارٹی کی سرپرستی اور فنڈسے چلنے والی قوم پرست اور علیحدگی پسندتنظیموں کے ذریعے مردم شماری کے عمل کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید