• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی عدلیہ بچاؤ نہیں، عدل سے بچاؤ تحریک ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی ”عدالت سے بچاؤ“تحریک بھی ویڈیو لنک پر چلے گی، یہ وہ شخص ہے جس نے چار سال حکومت بھی ویڈیو لنک پر چلائی، اب عدالت سے کہہ رہا ہے کہ میں ویڈیو لنک پر پیش ہوں گا، عدالتوں کو لیڈر اور گیدڑ میں فرق کو سمجھنا چاہیے، تاریخوں پر تاریخیں نہیں دینی چاہئیں، ایسا رویہ اختیار کیا گیا تو کوئی ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوگا، عدالتوں کو چاہیے کہ وہ فوراً عمران خان کو کٹہرے میں لا کھڑا کریں۔منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملکی تاریخ میں ایسا ملزم نہیں دیکھا جسے عدالت بلائے اور پھر اس کا انتظار کرے اور وہ پیش نہ ہو اور عدالتوں سے کہے کہ میں ویڈیو لنک پر پیش ہوں گا، یہ کہتا ہے میں عدالت بچاؤ تحریک چلانا چاہ رہا ہوں، یہ عدالت بچاؤنہیں ”عدالت سے بچاؤ“ تحریک ہے، اس نے عدالت میں پیش نہیں ہونا اور افراتفری جاری رکھنی ہے۔
اہم خبریں سے مزید