گجرات ،سرائے عالمگیر،مریدکے( نمائندہ جنگ،نامہ نگاران ) لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 7پاکستانیوں کی لاشیں لاہور پہنچ گئیں،اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن نمائندے نے لاشیں وصول کرکے 4گجرات ، ایک مریدکے اور باق دیگر ورثا کے حوالے کردیں۔گجرات کے 4نوجوانوں کو مقامی قبرستانوں میں سپردِ خاک کر دیا گیا ، نماز جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، گاؤں بھوجپور کے 22 سالہ محمد علی ، گجرات شہر کے26 سالہ محمد اویس، کنجاہ کے 30 سالہ پولیس ملازم توقیر اور سرائے عالمگیر کے30 سالہ انصر فاروق کی لاشیں شامل ہیں۔