راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) لاہور قلندرز کے افغان لیگ اسپنر راشد خان نے اسلام آباد میں ٹیم میٹنگ میں کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندرز میں ہم ایک خاندان کی طرح رہتے ہیں ۔ اچھا دن ہو یا برا سب ایک فیملی کی طرح ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں۔ یہی چیز ایک کامیاب ٹیم بناتی ہے ۔ مجھے لاہور قلندرز کے وہ شروع کے تین چار سال یاد ہیں۔ جو بہت مشکل سال تھے ، قلندرز کا حصہ بننے کا خواہشمند رہا ہوں ۔ جب مجھے لاہور قلندرز نے منتخب کیا تو میرے بھائی نے کہا کہ اب لاہور قلندرز کی ٹیم تبدیل ہو گی ۔ ہم ایک پرفیکٹ ٹیم نہیں ہیں ، لیکن ہم ہر روز بہتر ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔