کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات کی انکوائری کرنے والی حکومتی کمیٹی کا پہلا اجلاس بدھ کو اسلام آباد میں ہواا، اجلاس میں قائم مقام ڈی جی اسپورٹس بورڈ ، ڈپٹی ڈی جی، سابق ہاکی کپتان اصلاح الدین، شہناز شیخ، اختر رسول شریک ہوئے، شرکاء کو پی ایچ ایف کی کار کردگی اور آڈٹرپورٹ پر بریفنگ دی گئی، اس کے علاوہ کمیٹی کے جائزہ لینے کے طریقے کار کو طے کیا گیا، ارکان اس بات پر متفق نظر آئے کہ رواں سال ایشین گیمز اور جونیئر ایشیا کپ ہاکی ایونٹ پاکستان کے لئے بہت اہم ہے، اس لئے تمام معاملات کو دو سے تین اجلاس میں مکمل کرلیا جائے۔