پشاور (لیڈی رپورٹر )دنیا بھر کی طرح پاکستان اور بلخصوص خیبر پختونخو امیں بھی خواتین کا عالمی دن روایتی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا، اس دن کی مناسبت سے صوبائی دارلحکومت پشاور میں سرکاری اور غیر سرکاری طور پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا، صوبائی دارلحکومت پشاور کے مقامی ہال میں منعقدہ بنت حوا اچیومنٹ ایوارڈ کی خوبصورت تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی نجی اور نجی بنک کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد علی گل فراز تھے ، تقریب میں زندگی کے مختلف شعبون میں نمایاں خدمات انجام دینے والی خواتین اور نوجوان لڑکیوں کو بنت حوا ایوارڈ دیئے گئے،تقریب کے دوران پشتو کے نامور گلوکاروں نے روایتی موسیقی سے شرکا کو محظوظ کیا تقریب میں مختلف تعلیمی اداروں کے طالبات سمیت خواتین نے شرکت کی ۔اس موقع پر خواتین صحافیوں کی کیٹگری میں روزنامہ جنگ کی روپورٹر نسرین جبین۔ جیو نیوز کی شیبا حیدر،حرا شاہ ،شاہدہ پروین اور مدیحہ کو بنت حوا اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا جبکہ افراد باہم معذوری وکلا، ڈاکٹرز، کھلاڑی 50خواتین کو بھی ایواڈز دئے گئے