لاہور‘کوئٹہ (ایجنسیاں)کوئٹہ کی عدالت نے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم دیا ہےکہ عمران خان کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو حاضر کیا جائے۔عمران خان پر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کا مقدمہ بجلی روڈ تھانہ میں درج ہے۔دریں اثناءبدھ کے روزریلی نکالنے پر لاہور کی ریس کورس پولیس نےاملاک کی توڑ پھوڑاور ہنگامہ آرائی پر عمران خان، دیگر6رہنماؤں اور400کارکنوں کیخلاف قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا۔