• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل فیض کا جواب دراصل ان کا اعتراف تھا، مریم نواز

کراچی (ٹی وی رپورٹ) چیف آرگنائزر ، سینئر نائب صدر،مسلم لیگ ن ،مریم نوا زشریف نےکہا ہے کہ اسحق ڈار انتہائی محنتی انسان ہیں پاکستان کی معیشت کو وہ جتنا سمجھتے ہیں کوئی اور نہیں سمجھتا،مفتاح اسماعیل پر ن لیگ کے دروازے بند نہیں ہوئے ہیں،عمران خان جلد نا اہل ہوجائیں گے۔ کسی سیاسی مخالف کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے نہیں دیکھنا چاہتی،کل میں نے جب جنرل فیض کا جواب پڑھاجو انہوں نے میڈیا کے ذریعے ہمیں دیاتو میں حیران رہ گئی۔

دراصل وہ جو جواب تھا ان کاوہ اعتراف تھاان سب الزامات کاجو ان کے اوپر ہر طرف سے لگائے جارہے تھے ۔میں کسی مجرم کو سیاست کی آڑ لے کرقانون سے فرار ہوتا بھی نہیں دیکھنا چاہتی،بدھ کو جو واقعہ ہوااور ایک سیاسی کارکن کی جان گئی مجھے اس چیز کو بے حد افسوس ہے اور دلی افسوس ہے۔

میں اس کے گھر والوں سے تعزیت بھی کرتی ہوں۔ کہا جارہا تھا کہ ان کی کسی روڈ ایکسیڈنٹ میں موت ہوئی ہے جو بھی ہوا ہے اس کی تحقیقات ضرور ہونی چاہئیں۔بہت ضروری بات یہ ہے کہ سیاسی سرگرمیاں سب کا حق ہے ہر سیاسی جماعت کا حق ہے لیکن سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ ذمہ داری آتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔

اہم خبریں سے مزید