پشاور (جنگ نیوز) صوبہ کے مختلف اضلاع میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کی خوراک سے وابستہ کاروباروں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری رہی ہیں۔ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی شاہ رخ علی خان کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بھر میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے خوراک سے وابستہ کاروباروں اور ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں کیں، فوڈ سیفٹی ٹیم بنوں نے ڈومیل بازار متعدد جنرل سٹورز،بیکرز اور ہول سیل دکانوں کی چیکنگ کی۔ اس موقع پر ایک جنرل سٹور سے زائد المعیاد گھی اور چائنا سالٹ ضبط کرکے ان پر جرمانہ عائد کیا جبکہ ایک سویٹ پروڈکشن یونٹ کو انتہائی ناقص صفائی صورتحال کی بنا پر سیل اور ایک گودام سے نان فوڈ گریڈ کلر اور ایکسپائرڈ گھی برآمد کرکے گودام کو سیل کرکے ان پر جرمانہ عائد کیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے مٹھائی کو موقع پر ضائع کردیا ،اسی طرح ضلع کوہاٹ میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے مختلف خوراک کی اشیاء کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایک بیکری یونٹ کو صفائی کی ناقص صورتحال اور ایک کریانہ سٹور کو ایکسپائر کولڈ ڈرنکس فروخت کرنے پر سیل کرکے ان پر جرمانے عائد کئے گئے دریں اثناء ضلع چارسدہ میں انسپکشن ٹیم نے جدید فوڈ لیبارٹری کے ذریعے مختلف دودھ کی دکانوں سے دودھ کے نمونے لیکر موقع پر ٹیسٹ کیے اس دوران دودھ میں پانی کی ملاوٹ پر دو دوکاندارو پر جرمانہ عائد کیا گیا اور ایک دکان سے دودھ کو تلف کیا گیا۔اسکے علاوہ لیبارٹری کی مدد سے مختلف جوس اور کولڈڈرنکس بھی موقع پر ٹیسٹ کیں۔ اسی طرح لوئر چترال ٹیم نے مین بازار میں مختلف خوراک سے وابستہ کاروباروں کی انسپیکشن کی اس موقع پر تین جنرل سٹورز سے بڑی مقدار میں جعلی اور زائدالمعیاد کاربونیٹیڈ ڈرنکس برآمد کرکے ضبط کرلیے گئے جبکہ مالکان پر جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ایک اور کاروائی میں ایک ریسٹورنٹ کو صفائی کی ابتر صورت حال پر جرمانہ جبکہ ایک فاسٹ فوڈ پوائنٹ کو ممنوع چائنہ سالٹ کے استعمال پر بھی جرمانہ کیا گیا۔قبل ازیں صوابی فوڈ سیفٹی ٹیم نے گدون کیمپ میں ریسٹورنٹس، بیکریز اور کریانہ سٹور کی انسپکشن کی حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر ایک بیکری یونٹ سیل کیا گیا ۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے ریسٹورنٹس اور دکانداروں کو بہتری کے نوٹسز بھی جاری کئے واضح رہے کہ صوبہ بھر میں فوڈ سیفٹی ٹیمیں خوراک سے وابستہ کاروباری حضرات کو حفظانِ صحت کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کر رہی ہیں۔