• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم ثاقب نثار اور پاناما بنچ والوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی، مریم نواز

فیصل آباد (نمائندہ جنگ، مانیٹر نگ سیل) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ قوم ثاقب نثار اور پامانا بنچ والوں کو کبھی معاف نہیں کریگی، سازش کے تمام کردار خود ایک دوسرے کا نام لے رہے ہیں، ہمیں 2 سال قید، لاڈلے کو دوسرے روز ضمانت مل جاتی ہے،عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدے نے ملک کو معاشی بحران میں دھکیلا، پنجاب کے عوام دشمن کو پہچان لیں، نواز شریف کو نکالا تو ملک سے ترقی بھی نکل گئی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں ن لیگ کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔ مریم نواز نے کہا کہ فیصل آباد والوں کو نوازشریف کا سلام، آج فیصل آباد میں گھڑی چور کا نعرہ سب زیادہ شور سے لگ رہا ہے۔2013ء میں بجلی نہیں تھی، گیس نہ ہونے سے فیکڑیاں نہیں چلتی تھیں، نواز شریف نے لوڈشیڈنگ کو ختم کیا۔ نواز شریف 3 بار وزیر اعظم بنا تو ملک نے ٹیک آف کیا، عمران خان کے آئی ایم ایف کے بندھے ہوئے ہاتھوں کے ساتھ شہباز شریف پنجاب کے 8 کروڑعوام کو فری آٹا مہیا کرینگے۔ کیا گھڑی چور کی حکومت میں کسی نے ایسا فیصلہ سنا؟ کبھی کسی نے مفت آٹا نہیں دیا، حمزہ شہباز نے 200 یونٹ مفت بجلی دی عمران خان عدالت گیا تھا، اس کا نام ایسے ہی فتنہ نہیں رکھا۔ عمران خان کو لانے والے ثاقب نثارکیا تمہارے بچے بھی عوام کی طرح سستی روٹی کو ترستے ہیں، آصف سعید کھوسہ نے کہا میرے پاس درخواست لاؤ، اسے عوام گھروں میں چھپنے نہیں دیں گے، پاناما بینچ والوں نے صرف نواز شریف سے نہیں غریب سے دشمنی کی، انہوں نے ایک بدکردار، نااہل گھڑی چور کو مسلط کر دیا۔

اہم خبریں سے مزید