• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کا فیصلہ سب کو ماننا ہوگا، انحراف نہیں کرسکتے، گورنر KP

نوشہرہ(نمائندہ جنگ)گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سب کو ماننا ہو گا ہم ہر گز اس انحراف نہیں کرسکتےآٹھ مارچ کو الیکشن کمیشن کے ساتھ مذکرات ہو چکے ہیں چودہ مارچ کو میں اسلام آباد جارہا ہوں الیکشن کی تاریخ دے دیں گے خیبر پختون خوا کے حالات پنجاب سے الگ ہے صوبائی حکومت نے اپنی سفارشات پیش کردی ہیں جبکہ وفاقی حکومت کے بھی تحفظات ہے موجود ہ ملکی صورتحال انتہائی گھمبیر ہوں چکی ہے ایسے میں تمام دینی وسیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر ملک کے مستقبل کے لیے اہم فیصلے کرنے ہوں گے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پچھلے چار سال سے بات نہ کرنے ہاتھ نہ ملانے اور ایک دوسرے کے ساتھ نہ بیٹھنے کا کلچر متعارف کراچکے ہے لیکن اب عمران خان الیکشن سمیت ہر موضع پر بات کرنے کے لیے تیار ہوں چکے ہے جو کہ خوش ائین بات ہے سیاسی جماعتیں مذکرات کے ذریعے ملکی مسائل کا حل نکالتے ہے میں نہ مانوں کی پالیسی نہیں چل سکتی وہ گورنر ہاؤس پشاور میں جہانزیب خٹک۔مشتاق پراچہ کی قیادت میں وفد سے بات چیت کررہے تھے۔
اہم خبریں سے مزید