سکھر (بیورورپورٹ ) سکھر کی عدالت میں مریم نواز کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنےکیلئے دائر درخواست کی سماعت، عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کرکے درخواست خارج کردی، درخواست گزار تحریک انصاف سکھر کے ضلعی صدر ایڈوکیٹ ظہیر بابر نے مریم نواز کی سرگودھا میں کی گئی تقریر کو اداروں کے خلاف قرار دیتے ہوئے سکھر کی ففتھ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ممتاز سولنگی کی عدالت میں بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی استدعا پر مشتمل درخواست دائر کی تھی، عدالت میں مریم نواز کے وکلا ذوالفقار علی ملانو اور ظفر عیدن منگی پیش ہوئے۔