• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، رویت ہلال کمیٹی کیلئے پرتکلف کھانوں کا ٹینڈر جاری صوبائی حکومت کا نوٹس ، انکوائری کا حکم

پشاور(نمائندہ جنگ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اوقاف نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے پشاور میں رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور ارکان سمیت 200وی آئی پی شخصیات کیلئے پرتکلف کھانوں کا ٹینڈر جاری کردیا ہے جس کے تحت دم پخت، گوشت چاول، چکن تکہ بوٹی، رشیئن سلاد ،فریش سلاد،مکس سبزی ، حلوہ ،منرل واٹر اور کولڈ ڈرنکس سے شرکا کی تواضع کی جائیگی تاہم نگران صوبائی حکومت نے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے نام پر 200 افراد کیلئے پرتکلف دعوت کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری اوقاف کو فوری طور پر ٹینڈر واپس لینے اور 12 گھنٹوں میں انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں 200 کی بجائے صرف کمیٹی کے ممبران کو ہی مدعو کیا جائے۔رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 22 مارچ کو پشاور میں طلب کیا گیا ہے ،اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر اوقاف نے ایک ٹینڈر کے ذریعے مختلف ہوٹلوں اور اداروں سے 13 مارچ تک کوٹیشنز طلب کئے ہیں ، ٹینڈر میں اجلاس کے شرکا کو دو مختلف کیٹگریز یعنی وی آئی پیز اور عام شرکا میں تقسیم کرتے ہوئے ان کیلئے الگ الگ مینو ترتیب دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید