لاہور(جنگ نیوز/ایجنسیاں)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر عمران خان گرفتار ہوئے تو پارٹی کی قیادت میں سنبھالوں گا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود کا کہنا تھا کہ حکومت کپتان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی سرگرمیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے ہمیں کیسز میں الجھایا جا رہا ہے، ان کی کوشش ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے لیکن تاریخ بتاچکی ہے کہ مائنس ون فارمولا نہ کبھی پہلے چلا نہ اب چلے گا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بظاہر پنجاب میں نگران سیٹ اپ ہے لیکن عملاً پی ڈی ایم سوچ نظر آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سمجھتی ہے کہ عمران خان کو جیل میں ڈال دینے سے حکومت کو الیکشن جیتنے میں آسانی ہوگی۔ عمران خان کی گرفتاری پر قانونی راستہ اپنائیں گے۔