راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کو قید کے دوران زہر دیے جانے کا دعویٰ کردیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ زہر دیے جانے کی وجہ سے ہی نواز شریف کے پلیٹ لیٹس گرے تھے، جب ان کی حالت بگڑی اور وہ زندگی و موت کی کشمکش میں آئے تو کچھ لوگوں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو باہر بھیجنا ان ہی لوگوں کی مجبوری تھی، کبھی نہ کبھی یہ بات سامنے آجائے گی کہ اس معاملے میں بھی عمران خان ملوث تھا۔