• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کو مریم اور فواد حسن کے الزامات کا نوٹس لینا چاہئے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال مریم نواز اور فواد حسن فواد کے الزامات پر تحقیقات کا طریقہ کار کیا ہونا چاہئے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو مریم نواز اور فواد حسن فواد کے الزامات کا نوٹس لینا چاہئے،ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نےکہا کہ نئی سیاسی جماعت کولانے کیلئے جب ماحول بنایا جاتا ہے تو ایسے سروے سامنے آتے ہیں۔ بینظیر شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کو مریم نواز اور فواد حسن فواد کے الزامات کا نوٹس لینا چاہئے، سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ ریٹائر ہوگئے ہیں اس لیے حکومت بھی الزامات کی تحقیقات کرسکتی ہے، پی ٹی آئی آصف سعید کھوسہ کی ریٹائرمنٹ سے چند ماہ قبل سپریم کورٹ کے ججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65سے بڑھا کر 68 سال کرنے کا بل لائی تھی، اگر یہ بل منظور ہوتا تو آصف سعید کھوسہ کو تین سال کی ایکسٹینشن مل جاتی۔ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ حکومت کو مریم نواز اور فواد حسن فواد کے دو سابق چیف جسٹس پر الزامات لے کر جیوڈیشل کمیشن جانا چاہئے، سابق چیف جسٹس کے ذرائع نے خود پر لگنے والے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید