• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوستو! یہ دنیا ہماری سوچ سے بھی کئی زیادہ عجیب اور حیرت انگیز ہے اور ان میں سے چند عجیب وغریب چیزیں سرفہرست ہیں۔ جن سے لوگوں کی ایک بڑی اکثریت ناواقف ہے اور یہی مناظر دنیا کو انتہائی عجیب اور حیرت انگیز بناتے ہیں۔ ان میں سے چند کے بارے میں ہم آپ کو بتا رہے ہیں۔

کوکونٹ کریب : ایک میٹر لمبا انوکھا کیکڑا

یہ دنیا کے سب سے بڑے کیکڑوں کی ایک قسم ہے۔ ان کیکڑوں کا وزن 4 کلو گرام تک ہوتا ہے جبکہ ان کا قد ایک میٹر تک بلند ہوسکتا ہے۔ یہ کیکڑے بحر ہند اور بحر اوقیانوس کے مختلف جزائر میں پائے جاتے ہیں۔

رومنیسکو بروکولی: گوبی کی ایک انوکھی قسم

یہ گوبھی کی ایک مخصوص قسم ہے جسے رومنیسکو کہا جاتا ہے اور یہ کھائی بھی جاتی ہے۔ یوں تو اس کا تعلق اٹلی سے ہے لیکن یہ دنیا بھر میں پائی جاتی ہے۔

رینبوں ٹری: رنگین درخت

یہ قوسِ قزح کے رنگوں کا حامل درخت یوکلٹس نامی درخت کی ایک قسم ہے جو کہ نصف شمالی کرہ میں پایا جاتا ہے۔ درخت پر موجود یہ رنگ قدرتی ہیں اور درخت کی چھال کے نیچے سے مختلف اوقات میں چھلکتے ہیں۔

میکسیکو میں دیوہیکل کرسٹل غار

میکسیکو کا Cueva de los Cristales (Cave of Crystals) دنیا میں کہیں بھی پائے جانے والے قدرتی کرسٹل کی سب سے بڑی شکلوں کا گھر ہے۔ ناقابل یقین حد تک نایاب حالات میں ترقی کرتے ہوئے، میکسیکو میں اس غار نے ان کرسٹل کو ناقابل یقین سائز میں بڑھنے کے لیے بہترین ماحول فراہم کیا۔