• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران IMF پروگرام کے خلاف، چاہتا ہے ملک میں عدم استحکام کی آگ بھڑکے، سڑکوں پر فتنہ فساد اسی ایجنڈے کا حصہ، وزیراعظم

اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے ہی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی ناکام بنانے کی کوشش کررہا ہے، سڑکوں پر افراتفری اور فتنہ وفساد اسی ایجنڈے کا حصہ ہے،بزدل شخص عدالت کو تلاشی نہیں دیتا کیونکہ مجرم ہے۔ہفتہ کو وزیر اعظم آفس سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان چاہتا ہے کہ ملک میں عدم استحکام کی آگ بھڑکے، یہ نہیں چاہتا کہ غریب عوام کو مہنگائی، معاشی دباؤسے نجات ملے اور پاکستان کیلئے وسائل کی راہ ہموار ہو۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا عدالتوں سے بھاگنا بزدلی کی انتہاہے، پہلے آئی ایم پروگرام سے بھاگ گئے، اب عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں، پہلے اپنے وعدوں اور نظریات سے بھاگ گئے، اب عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے نیب نیازی گٹھ جوڑ کے بد ترین انتقام کا سامنا کیا ہے، ہم اپنے بیٹوں، بیٹیوں اور بہنوں سمیت جھوٹے مقدمات میں عدالتوں اور قانون کے آگے پیش ہوئے۔

اہم خبریں سے مزید