• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ اور ملتان کے میچ میں باؤنڈریز کا نیا ریکارڈ

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ اور ملتان کے میچ میں باونڈریز کا نیا ریکارڈ بن گیا۔میچ میں دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 78 باونڈریز لگائیں33 چھکوں اور 45 چوکوں کے ساتھ ایک ٹی ٹوینٹی میں سب سے زیادہ باونڈریز کا ریکارڈ قائم کیا۔اس سے قبل پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں75باونڈریز کا ریکارڈ بنا تھا۔میچ میں مجموعی طور پر 378 رنز باونڈریز کی مدد سے بنے ہیںیہ کسی ایک میچ میں باونڈریز سے سب سے زیادہ بننے والے رنز ہیں اس سے قبل جمیکا تھلاواز اور ٹرینبیگو نائٹ رائیڈرز نے باونڈریز سے 362رنز بنائے تھے۔ریکارڈ ساز میچ کے بعدملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ جس طرح پچ کھیل رہا ہے ڈہائی سو بناکر میچ جیتا مشکل لگ رہا ہے۔ہم فاسٹ بولنگ میں شروع سے مشکل تھے کئی کھلاڑی ان فٹ ہوگئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے عثمان خان کو بنگلہ یش میں دیکھا تھا۔کپتان محمد نواز نے کہا کہ ہم نے دووورز میں فیلڈنگ میں فاش غلطیاں کیں۔ہم نے پورے ٹورنامنٹ میں خراب فیلڈنگ کی اور غلطیوں کی وجہ سے فیلڈنگ سپورٹ نہ کر سکی، ایک سال بعد فیصلہ کریں گے کہ کیا پلاننگ کرنا ہے۔
اسپورٹس سے مزید