• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کو آج لاہور میں ریلی کی اجازت نہ ملی، دفعہ 144 کا نفاذ رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

لاہور(نمائندہ جنگ،ٹی وی رپورٹ) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی طرف سے آج دوبارہ ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد پنجاب حکومت نے ایک مرتبہ پھردفعہ144 نافذ کردی ہے۔ انتہائی معتبر ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے دفعہ 144نافذ کرنے کے احکامات جاری کردئے ہیں اور رینجرز بھی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ آج عمران خان کی زمان پارک رہائشگاہ کے اطراف پولیس کے ساتھ رینجرز بھی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ رینجرز کی ایک بڑی تعداد پی ایس ایل اور مردم شماری کی ڈیوٹیوں پر اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے جس کی وجہ سے رینجرز کی بڑے پیمانے پر دستیابی میں کچھ مسائل ضرور ہیں لیکن انہیں حل کر لیا جائیگا۔ ذرائع نے بتایا کہ ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا گیا کہ دفعہ 144کتنے روز کے لئے نافذ کی جائیگی لیکن آج کے روز کے لئے تو اس کے نفاذ کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید