لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ کے گروپ میچوں کے آخری دن کے بعد چار ٹاپ پوزیشن کا فیصلہ ہوگیا۔لاہور قلندرز پہلی، ملتان دوسری، اسلام آباد تیسری اور پشاور چوتھی پوزیشن پر رہی۔ کوئٹہ اور کراچی پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ اسلام آباد کو ہراکر پشاور زلمی نے دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا ۔ قذافی اسٹیڈیم میں بدھ پندرہ مارچ کو کوالیفائرمیچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا مقابلہ ہوگا۔ کوالیفائر کی فاتح ٹیم براہ راست اتوار کے فائنل میں جگہ بنائے گی۔ ہارنے والی ٹیم ایلی منیٹر ٹو میں شرکت کرے گی۔ جمعرات کو پہلا ایلی منیٹر پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جمعےکو کوالیفائر ہارنے والی اور پہلا ایلی منیٹرجیتنے والی ٹیم سے مقابلہ ہوگا۔ 19 مارچ کو ایلی منیٹر ٹو اور کوالیفائر کی فاتح ٹیم کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔