• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور انتظامیہ نے PTI کو آج ریلی کی اجازت دے دی

لاہور(ٹی وی رپورٹ)لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو آج ریلی نکالنے کی اجازت دے دی۔پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز کی درخواست پر تحریری اجازت دی گئی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی سے بیان حلفی لینے کے بعد تحریری اجازت دی گئی۔تحریری اجازت نامے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رضا کار ضلعی انتظامیہ کےساتھ مکمل تعاون کریں گے، پی ٹی آئی ذمہ داران متعلقہ سکیورٹی، ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس سے مکمل تعاون کریں گے۔اجازت نامے میں کہا گیا ہے کہ پبلک پراپرٹی کونقصان پہنچنےپر پی ٹی آئی انتظامیہ ذمہ دارہوگی، عدلیہ اور اداروں کی خلاف تقاریرکی اجازت نہیں ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید