اسلام آباد(این این آئی) پاک فوج نے برف سے ڈھکے برزل پاس کو عوام کے لیے کھول دیا ، پاک فوج کے جوانوں نے اس پاس کو کھولنے کے لیے دن رات انتھک محنت کی۔برزل پاس گلگت سے 178 کلومیٹر دور واقع ہے، علاقے کے تقریباً 61 گاؤں اور 15 ہزار کی آبادی کے لیے صرف یہی راستہ میسر ہے،یہ پاک آرمی اور عوام دونوں کے لیے اہم پوائنٹ ہے۔ اس جگہ کی اونچائی سطح سمندر سے 13808 فٹ ہے جو اکتوبر سے اپریل تک برف سے ڈھکا رہتا ہے۔