• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کش پالیسیوں سے تاجر برداری کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا، چیئرمین ملتان تاجر اتحاد

ملتان (سٹاف رپورٹر ) چیئرمین ملتان تاجر اتحاد پاکستان چوہدری حنیف نے کہا ہے کہ عوام کش پالیسیوں سے تاجر برداری کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے، ڈالرکی اونچی اڑان اور روپے کی بے قدری کی وجہ سے ملکی معیشت عدم استحکام کا شکار ہے، بجلی، گیس، پٹرولیم مصنوعات، اشیائے ضروری کی قیمتوں میں آئے روز اضافے کی وجہ سے عام شہری کیقوت خرید ختم ہو گئی ہے، گھروں میں فاقوں کی نوبت پہنچ چکی ہے، ایسے حالات میں ملتان تاجر اتحاد ہر ماہ فری میڈیکل کیمپ لگاکر تاجر برادری کا ساتھ دے رہا ہے، مخیر حضرات کو ایسے لوگوں کی ضرور حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوک شہیداں میں ملتان تاجر اتحاد کے زیر اہتمام بلڈپریشر، شو گر فری میڈیکل کیمپ میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات نہہونے کے باعث آج غریب شہری مفت علاج معالجے کی سہولت سے محروم ہو چکے ہیں، فری میڈیکل کیمپ میں تین سو سے زائد شوگر کے مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور انہیں ایک ماہ کی مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔
ملتان سے مزید