لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ کا تاج کس ٹیم کے سر سجے گا کرکٹ فینز کا اس کا انتظار ہے۔ چار ٹیمیں اگلے پانچ دن میں چار میچوں میں پلے آف میں حصہ لیں گی اور فیصلہ کن معرکہ اتوار کی شام قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔گذشتہ سال کی فائنلسٹ لاہور قلندرزاور ملتان سلطانز کے پاس فائنل میں جانے کے لئے دوچانس ہوں گے۔ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں بھی اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئی ہیں۔ منگل کی شام لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں پریکٹس کریں گی۔