اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پاکستان اور ایران کے درمیان گوادر کو 100 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط،خرم دستگیرکی ایرانی وزیر توانائی سے ملاقات،نو ماہ کے ریکارڈ وقت میں ایران سے گوادر تک بجلی کی ترسیلی لائن بچھائی گئی، وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے 10مارچ سے 13 مارچ تک ایران کا دورہ کیا۔ وزیر مملکت خرم دستگیر نے ایرانی وزیر توانائی علی اکبر مہرابیان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں وزراء نے ایران اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔