اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) وفاقی وزیر منصوبہ بندی‘ ترقیات اور اسپیشل انیشیٹو پروفیسر احسن اقبال نے حکومت پاکستان کے کیبنٹ سیکرٹری عامر اشرف خواجہ کو 19لاکھ 91ہزار روپے کا چیک یہ کہہ کر بھجوایا ہے کہ توشہ خانہ سے اُنہوں نے اُس وقت کے طریقہ کار کے مطابق جو اشیاء خریدیں اُنکی رضا کارانہ طور پر وہ ادائیگی اس چیک سے کر لیں کیونکہ سال 2018ء میں اُس وقت کے حکومت کے جو رولز اینڈ پروسیجرز تھے اُس کے مطابق کیبنٹ ڈویژن ڈاکومنٹ نمبر 8مئی 2017ء پی کے مجریہ 13اکتوبر 2017ء انہوں نے ایک رولیکس واچ مردانہ‘ ایک رولیکس واچ لیڈیز‘ ایک کارپٹ حاصل کیا ۔ اس مجموعی رقم کا 19لاکھ 91ہزار روپے کا چیک وہ پیش کر رہے ہیں حالانکہ اُس وقت کے رولز پروسیجرز کے مطابق یہ رقم ادا کرنے کی ضرورت نہیں لیکن اپنے ضمیر‘ ایمان کو مطمئن کرنے کیلئے اور مستقبل میں یا اب کسی قسم کے شکوک و شبہات اور الزامات اپنے اوپر عائد ہونے سے روکنے کیلئے کہ میں نے توشہ خانہ کی تینوں آیٹموں سے غلط فائدہ اٹھایا‘ اسلئے میں رضا کارانہ طور پر اُن تینوں چیزوں کی سو فیصد قیمت کی ادائیگی کیلئے مزید 19لاکھ 91ہزار روپے چیک دے کر مذکورہ تمام اشیاء کی ادائیگی کر رہا ہوں۔