اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار،این این آئی) مریم نواز پر توشہ خانہ سے گھڑی لینے کاجھوٹا الزام لگانے پر شہری کی درخواست پر ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماء فوادچوہدری کو17مارچ کو طلب کرلیا ،فواد نے جھوٹا الزام عائد کیا، مریم نواز کے خلاف عوام کو بڑھکایا گیا، کارروائی کی جائے ۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری کواسلام آباد کے رہائشی راجہ ہارون کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 17مارچ کو طلب کرلیا ۔