اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ٹینس کمپلیکس کے زیر اہتمام اور ایمپیٹس کے تعاون سے آئی ٹی سی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 18 مارچ سے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہو گا۔ ٹورنامنٹ چیف آرگنائزر ڈیوس کپ کوچ فضل سبحان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ خدیجہ لغاری کو ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کی چیئرپرسن اور کامران خلیل کو ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں 8 کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر 18، لیڈیز انڈر 18، بوائز انڈر 14، بوائز اینڈ گرلز انڈر 12 اور بوائز اینڈ گرلز انڈر 10 کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے 19 مارچ منعقد ہونگے جن کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔