کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئر مین کے پی ٹی 40ویں مینز اور چوتھی خواتین نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ پاکستان آرمی کے مردو خواتین باکسرز کی برتری کے ساتھ اختتام کو پہنچ گئی، آرمی نے ڈبل کراؤن حاصل کیا، مردوں میں آرمی نے 10گولڈ،ایک برانزاور155پوائنٹس کے ساتھ برتری ثابت کی جبکہ خواتین مقابلوں میں تین گولڈ،دو سلور اور ایک برانز میڈل70پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پی اے ایف نے دو جبکہ سندھ اور کے پی ٹی کی خواتین باکسرز نے ایک ایک گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی بریگیڈئیرطارق بشیرجی ایم اے کے پی ٹی تھے۔