• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے ڈی سی چترال کا دورہ ڈی ایچ او آفس، مسائل دریافت کئے

پشاور (جنگ نیوز) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال محمد عرفان الدین نے ڈی ایچ او فیاض رومی کے ہمراہ ڈی ایچ او آفس کا دورہ کیا۔انہوں نے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔عملے کے مسائل دریافت کئے ۔اے ڈی سی نے ڈبلیو ایچ او کی طرف سے محکمہ صحت کو دئیے گئے موبائل ہسپتال کا بھی معائنہ کیاجس میں لیبارٹری کی سہولت بھی موجود ہے جس سے مریضوں کو ٹیسٹ کرانے میں بھی آسانی ہوگی۔ موبائل ہسپتال سے دور دراز کے علاقوں میں لوگوں کو بہتر علاج معالجہ فراہم کیا جا سکتا ہےاور موبائل ہسپتال کے ساتھ طبی ماہرین کی ٹیم بھی موجود ہوگی۔۔موبائل ہسپتال ضلع کے ہر علاقے کا دورہ کرے گی۔ اے ڈی سی نے محکمہ صحت کے عملے کو موبائل ہسپتال لوگوں کے سہولت کی خاطر جلد فعال کرنے کی ہدایات بھی کیں۔
پشاور سے مزید