اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان پر توشہ خانہ کیس سے دنیا میں جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔ گزشتہ روز ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ توشہ خانہ کے ماضی کے ریکارڈ عوام کے سامنے آنے کے بعد عمران خان پر توشہ خانہ مقدمہ چلانا مذاق ہے۔