• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس آرڈر دکھائے، پڑھ کر انکو راستہ دونگا، شاہ محمود قریشی

لاہور،اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا پولیس آرڈر دکھائے ، پڑھ ، سمجھ کر انکو راستہ دونگاجبکہ شبلی فراز نے کہا کہ گرفتاری کے بعد کاپلان تیار کہ لیڈ کون کریگا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے مزید کہا ہم انکے ارادوں سے غافل نہیں ، ہم نے قانونی کارروائی کی ہے،ڈی آئی جی اسلام آباد سے بات چیت کیلئے سڑک پر آیا ہوں، ہم نے قانون ہاتھ میں لیا ہے نہ لینا چاہتے ہیں، خون خرابہ نہیں چاہتے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس غیر قانونی طریقے سے لاہور گئی، قانونی جنگ لڑتے رہیں گے، پولیس نے کارکنوں پر شدید تشدد اور شیلنگ کی، 25 مئی سےظلم اور بربریت کا شروع ہونے والا سلسلہ نہیں رک رہا، غریب کو دو وقت کا کھانا نہیں مل رہا، انکا ایک ہی کام عمران کو گرفتار کرنا اور الیکشن سے فرار ہے۔
اہم خبریں سے مزید